: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،1جولائی (ایجنسی) موں و کشمیر کے بانہال کی فضائی حدود میں آج انڈگو اور بارڈر پروٹیکشن فورس (بی ایس ایف) کے طیارے ہوا میں آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچے. بی ایس ایف کے طیارے میں مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی سوار تھے.
ذرائع نے کہا کہ خود کار (آٹومیٹک) الرٹ کے بند ہونے کے بعد درمیان
ہوا میں دونوں ہوائی جہاز خطرناک طریقے سے ایک دوسرے کے قریب آ گئے. اس کے بعد ان کے پائلٹ اپنے طیاروں کو ایک محفوظ فاصلے پر لے گئے.
انڈگو کے طیارے میں 180 مسافر سوار تھے جبکہ بی ایس ایف طیارے میں مرکزی داخلہ سکریٹری سمیت 12 لوگ تھے. شہری ہوا بازی ڈائریکٹوریٹ جنرل نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے. ذرائع کے مطابق پائلٹ نے مہرشی کو واقعہ کی معلومات نہیں دی.